ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنگلورو: روشن بیگ کو ودھان پریشد رکنیت کا وعدہ : شیواجی نگر حلقہ میں بی جےپی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم

بنگلورو: روشن بیگ کو ودھان پریشد رکنیت کا وعدہ : شیواجی نگر حلقہ میں بی جےپی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم

Wed, 20 Nov 2019 20:57:18    S.O. News Service

بنگلورو:21؍نومبر(ایس اؤ نیوز)ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کی جانب سے ودھان پریشد کی رکنیت کا وعدہ کرتےہی شیواجی نگر کے سابق رکن اسمبلی روشن بیگ نے اپنے حلقہ کے بی جےپی امیدوار شرون کی حمایت میں  کام کرنےکو تیار ہوگئے ہیں۔ موصولہ ذرائع کے مطابق یڈیورپاکے بالکل قریبی مانےجانے والے ودھان پریشد کے تین ارکان لہر سنگھ، روی کمار اور رودرے گوڈا ،نائب وزیر اعلیٰ لکشمن سودی، روشن بیگ اور آر شنکر کے لئے اپنی رکنیت کی قربانی دینے کو قبول کیاہے۔

اس بات کو لے کر سب حیران تھے کہ روشن بیگ نے شیواجی نگر حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی نہیں داخل کیا ہے۔  یہ مانا جارہاہے کہ   روشن بیگ  کاآئی ایم اے گھپلہ میں نام آنے کی وجہ سے بی جےپی کے لئے مسائل کھڑے ہوسکتےہیں اسی لئے اپنے آپ کو شفاف ثابت کرتے ہوئے جھمیلوں سے دور رہنے کے لئے روشن بیگ کو ٹکٹ نہیں دیاگیا ہے۔ اگر آئی ایم اے گھپلہ میں روشن بیگ کانام نکل جاتاہے تو انہیں پارٹی کاٹکٹ  دینے کاارادہ تھا ، اگر یہ ممکن نہیں ہواتو آزاد امیدوار کی حیثیت سے روشن بیگ کو میدان میں اتارکرجیت کے لئے بی جےپی کوشش کرنے کا منصوبہ تھا۔

وزیر اعلیٰ کے ساتھ کی گئی گفتگو کے دوران روشن بیگ کو محسوس ہوا کہ ایک طویل عرصے تک جس بھگواپارٹی کی کڑی تنقید کی ہے اب اچانک بی جےپی کی حمایت کرنا مشکل ہوگا۔ توپلان کےمطابق بی جےپی امیدوار شرون کی جیت یقینی بنانے کے لئے کام کریں گے اسی طرح ان کے حامی بھی انتخابی مہم چلائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اے بی وی پی پس منظر رکھنے والے روی کمار حکومت کو بچانے کے لئے اپنی رکنیت کی قربانی دینے تیار ہوگئے ہیں۔ بقیہ لہر سنگھ اور رودرے گوڈا تو یڈیورپا کے بہت قریبی رازدار مانے جاتےہیں جس کی بنا پر مانا جارہا ہے کہ  انہیں استعفیٰ کے لئے منوانا کوئی مشکل کام  نہیں  ہے۔


Share: